لاہور: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع
👁️ 177 بار دیکھا گیا
لاہور: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع کردی۔
احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے خواجہ برادران کیخلاف کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس کا کیا بنا جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 90 روز پورے ہونے تک پیراگون ہاؤسنگ کاریفرنس پیش کر دیا جائے گا۔
عدالت نےخواجہ برادران کےخلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم د یتے ہوئے تفتیشی افسر کو جلد کام کرکے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت میں خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کنٹینر لگاکر راستے بند کردیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C