لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے مبینہ تشدد سے سب انسپکٹر ہلاک
👁️ 111 بار دیکھا گیا
لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے مبینہ تشدد سے سب انسپکٹر ہلاک
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ میں ملزم پارٹی کے ساتھ جھگڑے میں پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر ہلاک ہو گیا۔
سب انسپکٹر سلیمان، ملزم حسنین علی کی ضمانت کا ریکارڈ لیکر لاہور ہائیکورٹ آیا تھا، ضمانت خارج ہونے پر سب انسپکٹر سلیمان اور ملزم پارٹی کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
جھگڑے کے دوران سب انسپکٹر سلیمان بے ہوش ہو کر گر پڑا، سب انسپکٹر سلیمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ملزم کے دو وکلا سید منظر عباس اور تنویر صادق نے سب انسپکٹر کی گرفت سے ملزم کو نکالنے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق مرنے والا سب انسپکٹر روزے سے تھا.
اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ہلاک سب انسپکٹر وکیل کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوا، سب انسپکٹر سلیمان سیالکوٹ سے پیشی کے لیے ہائیکورٹ آیا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قائم مقام سی سی پی او شہزادہ سلطان نے واقعے کا نوٹس لے لیتے ہوئے شہزادہ سلطان نے ایس پی ہائیکورٹ سکیورٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سی سی پی او شہزادہ سلطان نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ ملزم حسنین علی کے خلاف تھانہ بدو ملہی میں مقدمہ درج ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C