01/June/2026

لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی، فرانس نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

👁️ 356 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی، فرانس نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی، فرانس نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کے معاملے پر اقوامِ متحدہ  کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے اتوار کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا، ’’لبنان میں  اسرائیل  کی فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے اور  لبنانی علاقے پر مسلسل بڑھتے ہوئے قبضے کا کوئی جواز پیش نہیں  کیا جا سکتا۔‘‘

 

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی۔ واضح رہے کہ  اسرائیل نے جنوبی لبنان میں واقع تاریخی بیفورٹ قلعے پر بھی قبضہ کر لیا ہے،  جو ایک اہم اسٹریٹیجک مقام سمجھا جاتا ہے۔

 

فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہے، اسی لیے انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی۔

 

انہوں نے کہا کہ فرانس  اسرائیل کےحقِ دفاع کو تسلیم کرتا ہے، خاص طور پر ایران کی حمایت یافتہ 

حزب اللہ  کے حملوں کے خلاف، تاہم موجودہ صورتحال کو کسی بھی طرح درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

 

ژاں نوئل بارو نے اسے ایک سنگین غلطی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C