لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک
👁️ 193 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک
بیروت (ڈیلی اردو) جنوبی لبنان میں پیر کے روز ایک گاڑی پر کیے گئے اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے، جن میں تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق یہ واقعہ ضلع صور کے قصبے یانوح میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا بچہ اور اس کا والد، جو لبنانی سکیورٹی فورسز کے رکن تھے، اتفاقاً حملے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔
اسرائیل اور ایران نواز مسلح گروپ حزب اللہ کے درمیان نومبر 2024 کے آخر سے جنگ بندی نافذ ہے، تاہم اسرائیل حزب اللہ پر معاہدے کی خلاف ورزی اور دوبارہ منظم ہونے کے الزامات کے تحت تقریباً روزانہ کی بنیاد پر لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 100 سے زیادہ عام شہری شامل ہیں۔
ایک الگ پیش رفت میں، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں شدت پسند گروہ الجماعت الاسلامیہ کے ایک اعلیٰ رکن کو گرفتار کر کے اسرائیل منتقل کر دیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ یہ سنی گروہ لبنان میں حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس سے منسلک ہے اور اپنے بیانات میں اسرائیل کے خلاف شیعہ ملیشیا کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔
اس شدت پسند گروہ نے اسرائیلی فوج کی کارروائی اور اپنے عہدیدار عطوی عطوی کے اغوا کی مذمت کی اور کہا کہ انہیں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔ لبنانی سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ عطوی گروہ کے ایک اعلیٰ رکن ہیں، تاہم لبنان کی جانب سے ابھی تک اس گرفتاری پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C