لکی مروت سے 10 مزدورں کو اغوا کر لیا گیا
👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت سے 10 مزدورں کو اغوا کر لیا گیا
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے سب ڈویژن بیٹنی سے 10 مزدورں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مزدروں کو حسین خیل کے قریب نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور تجوڑی سے شادی خیل سڑک پر تعمیراتی کام کے دوران اغوا کئے گئے ہیں۔
مزدوروں کا تعلق لکی مروت چارسدہ، بنوں، خیبر ایجنسی، کرک اور دیگر علاقوں سے ہے۔
اغوا ہونے والوں میں شاہ زیب، زاہد، سمران مروت، وقاص مندرہ خیل، علی حسین، سید غلام گنڈاپور، جنید، فرمان گنڈاپور، فرہاد اور زمان بھٹنی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقامی لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں 6 حجاموں کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
ہلاک کیے گئے افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے اور مقتولین کی میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔ تمام مزدوروں کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔
اس سے قبل شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام سے 8 غیر مقامی مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان مزدوروں کو گاؤں ششی سے اغوا کیا گیا۔
مغوی افراد سیکیورٹی چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ مزدور ماڑی پٹرولیم کمپنی کے تھے۔ ان میں سے 5 کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جبکہ 3 کا جنوبی وزیرستان سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C