لکی مروت میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ کی حدود میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1555470533395120129?t=EL2oT6VXA1PjW1V-0eqKig&s=19
پولیس کے مطابق لکی مروت میں تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کئی گئی ہے جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ کوٹکہ شاہ جہاں کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔
فائرنگ سے پولیس اہلکار محب اللہ زخمی ہوا ہے، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا ہے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورنگ کے سرجن ڈاکٹر فریداللہ خان نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو 4 گولیاں لگی ہیں۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ اور ہلاک ہوا ہے۔ حملہ آوروں کی موٹر سائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے تاہم ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت ابھی تک نہ ہوسکی ہے۔ وقوعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں ناکہ بندیاں کر دی ہیں اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C