لکی مروت کے جنگلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری
👁️ 37 بار دیکھا گیا
لکی مروت کے جنگلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دریائے کرم کے کنارے واقع گھنے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔
لکی شہر کے نزدیک احسان پور اور کیچی کمر علاقے میں دریا کنارے واقع جنگلات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے جنگل سے دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔
اس کے علاوہ پاک فوج کی طرف سے کوبرا ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جارہے ہیں تاکہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو ملیا میٹ کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ مذکورہ جنگل میں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اور وہ ان ہی پناہ گاہوں میں ضلع کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرکے انہیں انجام دیتے رہے ہیں ۔ چھ روز سے جاری آپریشن سے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15565 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11851 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5223 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C