لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے فریال تالپور اور دیگر کے راز کھول دیے
👁️ 102 بار دیکھا گیا
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے فریال تالپور اور دیگر کے راز کھول دیے
کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کا اقبالی بیان جمع کرادیا گیا جس میں ملزم نے اہم انکشافات کیے ہیں جب کہ ملزم کے بیان کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ مجسٹریٹ کو طلب کرلیا۔
جمعرات کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں قانون نافذ کرنے والے حکام کی جانب سے عزیر بلوچ کا اقبالی بیان جمع کرایا گیا۔
کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے اقبالی بیان میں اہم انکشافات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور، سینیٹر شہادت اعوان، ایس ایس پی فاروق اعوان و دیگر کے راز کھول دیے ہیں۔
عزیر بلوچ نے اپنے اقبالی بیان میں کہا ہے کہ بھتے کی مد میں کروڑوں روپے محکموں اور لوگوں سے وصول کیے، محکمہ فشریز سے مجھے ماہانہ 20 لاکھ روپے اور فریال تالپور کو ایک کروڑ روپے بھتہ ملتا تھا، فشریز کے ڈائریکٹر سعید بلوچ اور نثار مورائی کو میرے کہنے پر تعینات کیا گیا، سینیٹر شہادت اعوان، ایس ایس پی فاروق اعوان اور سی سی پی او وسیم احمد سے دوستانہ تعلقات تھے، میں نے شہادت اعوان اور فاروق اعوان کو زمینوں پر قبضہ کرنے میں مدد کی، دونوں کی سموں گوٹھ ملیر میں 15 ایکڑ جب گہ گڈاپ ٹاؤن میں زمینوں پر قبضہ کرنے میں مدد کی۔
عزیر بلوچ نے اقبالی بیان میں بتایا کہ فاروق اعوان کے علاقے سے ماہانہ ڈیڑھ دو لاکھ روپے بھتہ وصول کرکے اسے دیا کرتا تھا، میں نے 2003 میں لیاری گینگ وار میں شمولیت اختیار کی اور 2008 میں پیپلز پارٹی کے فیصل رضا عابدی اور جیل سپرنٹنڈنٹ نصرت منگن کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے قیدیوں کا ذمہ دار بنایا گیا، 2008 میں رحمان ڈکیت کی ہلاکت کے بعد لیاری گینگ وار کی مکمل کمان سنبھال لی، 2008 میں ہی پیپلز امن کمیٹی کے نام سے مسلح دہشتگرد گروہ بنایا، 2008 سے 2013 تک کوئٹہ اور پشین سے اسلحہ منگوایا۔
عزیر بلوچ نے اقبالی بیان میں مزید کہا کہ اسلحے سے شہر میں اغوا برائے تاوان، قتل و غارت گری کی اور سیاسی جلسوں اور ہڑتالوں کو کامیاب بنایا، لیاری میں اپنی مرضی کے پولیس افسران اور اہلکار تعینات کروائے، پولیس افسران کو ذوالفقار مرزا، قادر پٹیل اور سینیٹر یوسف بلوچ سے تعینات کروایا، ان پولیس افسروں کی سرپرستی میں لیاری میں جرائم کیے، مارچ 2013 میں اپنے والد فیض محمد عرف فیضو کے قتل کا بدلہ لیا، پولیس افسروں جاوید بلوچ اور چاند نیازی کی مدد سے ارشد پپو، اس کے بھائی اور ساتھی کو اغوا کیا، ان تینوں کے سر تن سے جدا کرکے لیاری کی گلیوں میں فٹ بال کھیلا اور لاشوں کو جلا دیا۔
اقبالی بیان کے مطابق دہشت پھیلانے کے لیے لاشوں کی ویڈیو بنا کر پورے ملک میں پھیلا دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8851 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2128 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C