لیبیا: تارکینِ وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 95 افراد سوار، 4 ہلاک، درجنوں لاپتہ
👁️ 262 بار دیکھا گیا
لیبیا: تارکینِ وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 95 افراد سوار، 4 ہلاک، درجنوں لاپتہ
نیو یارک (ڈیلی اردو رپورٹ) لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے نزدیک دو علیحدہ کشتی حادثات میں کم از کم چار تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے، جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز 95 غیرقانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی دو کشتیاں اچانک بلند لہروں کے باعث الٹ گئیں۔
حکام نے بتایا کہ ایک کشتی میں بنگلادیش کے 26 شہری سوار تھے، جن میں سے چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
دوسری کشتی میں 69 تارکینِ وطن موجود تھے جن میں دو مصری اور درجنوں سوڈانی شہری شامل تھے۔
حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم گہرے سمندر اور خراب موسم کے باعث ریسکیو میں مشکلات درپیش ہیں۔
اسی دوران اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی (آئی او ایم) نے گزشتہ ہفتے پیش آنے والے ایک اور سانحے کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی کے الٹنے کے بعد 42 افراد لاپتہ ہو گئے تھے جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔
آئی او ایم کے مطابق سات افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ یہ ربڑ کی کشتی 47 مردوں اور دو خواتین کو لے کر تین نومبر کی صبح زوارہ سے روانہ ہوئی تھی، تاہم بلند لہروں کے دوران انجن فیل ہونے کے بعد چند گھنٹے میں الٹ گئی۔
بچ جانے والے افراد چھ دن تک سمندر میں پھنسے رہے اور انہیں ہفتے کے روز البوری آئل فیلڈ کے قریب ایک ریسکیو آپریشن کے دوران تلاش کیا گیا۔
لاپتہ افراد میں 29 سوڈانی، آٹھ صومالی، تین کیمرون کے اور دو نائجیریا کے شہری شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ سے جنگ، غربت اور عدم استحکام کے سبب ہزاروں افراد یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔
سن 2011 میں نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت کے بعد سے لیبیا شدید انتشار اور لاقانونیت کا شکار ہے، جس کے باعث انسانی اسمگلروں کو سرگرمی کا وسیع موقع مل گیا ہے۔
گزشتہ ماہ بھی شمال مغربی الزاویہ کے قریب ایک لکڑی کی کشتی تیز لہروں کے باعث الٹ گئی تھی، جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 64 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ ہلاک شدگان اور متاثرین میں سوڈان، بنگلہ دیش اور پاکستان کے شہری شامل تھے۔
حکام اور عالمی اداروں نے ایک بار پھر لیبیا کے ساحل اور وسطی بحیرہ روم میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ مسلسل بڑھنے والے ان سانحات کو روکا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C