ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
👁️ 125 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد مقدمات میں مطلوب دہشتگرد خالد عرف کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھا، جن میں کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر حملے بھی شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیکنیکل ذرائع سے مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مطلوب دہشتگرد خالد عرف کمانڈر ولد سدو زئی عرف الو زئی، جو منیز آباد ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی تھا، تھانہ شورکوٹ کی حدود میں واقع علاقے کورائی میں موجود ہے۔
بیان کے مطابق اس اطلاع پر 18 جولائی 2026 کی علی الصبح سی ٹی ڈی کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) ٹیم نے ٹانک۔ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر واقع کورائی کے مقام پر کارروائی کی۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ملزم کو گھیرے میں لے کر متعدد مرتبہ ہتھیار ڈالنے اور خود کو قانون کے حوالے کرنے کی ہدایت کی، تاہم اس نے گرفتاری دینے کے بجائے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں خالد عرف کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد نے 17 مارچ 2025 کو کانسٹیبل محمد علی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ وہ دیگر دہشتگردی کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
حکام کے مطابق ملزم اپنی شناخت چھپانے، روپ بدل کر نقل و حرکت کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ذاکر کوچی کاروان گروپ سے تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کے سہولت کاروں، مالی معاونین اور معاون نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کارروائی کے بعد سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ اور ایک سمارٹ فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ برآمد شدہ سامان کو فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4799 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2975 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C