لیمپڈوسا جزائر کے قریب اطالوی کوسٹ گارڈ نے دو حاملہ عورتوں سمیت 57 تارکین وطن کو بچا لیا
👁️ 152 بار دیکھا گیا
لیمپڈوسا جزائر کے قریب اطالوی کوسٹ گارڈ نے دو حاملہ عورتوں سمیت 57 تارکین وطن کو بچا لیا
روم (ڈیلی اردو/اے پی) اٹلی کے کوسٹ گارڈ کے عملے نے درجنوں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرامائی طور پر امدادی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اس وقت بچا لیا، جب وہ اٹلی کے جزیرے لیمپڈوسا کے ساحل پر موجود خطرناک اور گہری چٹانوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شمالی افریقہ سے سمگلروں کی مدد سے فرار ہونے والے تارکین وطن کی تین کشتیاں الگ الگ واقعات میں خراب موسم کی وجہ سے اپنے راستے سے بھٹک گئیں۔ حادثے میں بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ سمندرمیں پھنسنے والی کشتیوں میں سوار 30 تارکین وطن لاپتہ ہیں، جبکہ امدادی کارکنوں نے سمندر سے تین لاشیں نکال لی ہیں۔
At least two dead, 57 rescued by coast guard after migrant boats capsize off Lampedusa#Lampedusa #Italy pic.twitter.com/9SA7OYEtlJ
— Ruptly (@Ruptly) August 7, 2023
یہ ایک خطرناک امدادی کارروائی تھی، جس میں حصہ لینے والے دو ہیلی کاپٹروں نے انتہائی تیز سمندری ہواوں میں ایک ایک کر کے ایک بچے اور دو حاملہ عورتوں سمیت دیگر تارکین وطن کی جان بچائی، جو دو دن سے اٹلی کے لیمپڈوسا جزیرے کے ساحل پر انتہائی تنگ اور گہری سمندری چٹانوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ ان تارکین وطن کی کشتی کو گزشتہ جمعے کے روز حادثہ پیش آیا تھا۔
اطالوی کوسٹ گارڈ کے ارکان نےتین کشتیوں میں سوار 57 تارکین وطن کو طوفانی سمندر سے بچانے کے لئے رسی کی سیڑھیاں استعمال کیں۔
Il bilancio dei due naufragi a poche miglia da #Lampedusa: 57 superstiti, oltre 30 dispersi due corpi recuperati di un bimbo e una giovane donna. Le drammatiche immagini dei soccorsi cpn mare forza 5 da @guardiacostiera #migranti pic.twitter.com/JjZiN9M6CI
— angela caponnetto (@AngiKappa) August 6, 2023
امدادی کارروائی کرنے والے الپائن اسسٹنس گروپ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چٹان پر دو راتوں سے پھنسے تمام 34 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ اس گروپ کے ماہرین نے اطالوی ائیر فورس کے ایک ہیلی کاپٹر سے لٹکتے ہوئے ان تارکین وطن کو بچایا۔
A #ViboValentia, la #GuardiaCostiera interviene e soccorre una bagnante in difficoltà a causa delle proibitive condizioni del mare che le impedivano di rientrare a riva.#LaTuaSicurezzaInMare #AlServizioDegliAltri #mareSicuro2023 pic.twitter.com/7ZoCoNQi7R
— Guardia Costiera (@guardiacostiera) August 8, 2023
تارکین وطن، جن میں سے کچھ نے نیکریں اور ہوائی چپلیں پہنی ہوئی تھیں، اس وقت تک اپنے امدادی کارکنوں سے لپٹے رہے جب تک انہیں کھینچ کر ہیلی کاپٹر میں سوار نہیں کرا دیا گیا۔ کچھ کو بچانے کے لئے فائر فائٹرز کے ایک ہیلی کاپٹر نے مدد کی۔
یہ تارکین وطن جوشمالی افریقہ سے اسمگلروں کی تین کشتیوں میں روانہ ہوئے تھے، الگ الگ واقعات میں سمندری طوفانوں میں اپنی کشتیاں الٹنے کے سبب اختتام ہفتہ سمندر میں واقع ا ایک چٹان پر پھنس گئے تھے۔
لامپدوسا کی ایک نرس نے اٹلی کے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ طبی عملے نے دونوں حاملہ عورتوں کا معائنہ کیا ہے۔ خواتین پانی کی کمی اور زکام میں مبتلا تھیں لیکن وہ نفسیاتی طور پر زیادہ پریشان تھیں۔
ہیلی کاپٹر کی یہ کارروائی اس کے بعد کی گئی جب کوسٹ گارڈ نے یہ اندازہ لگایا کہ سمندر کی طوفانی لہروں کے باعث امدادی کشتیاں چٹانوں تک بحفاظت نہیں پہنچ سکیں گی۔ اس سے ایک روز قبل، اطالوی ہیلی کاپٹروں نے چٹان میں پھنسے تارکین وطن کے لیے فضا سے خوراک، پانی اور گرم کمبل پھینکے تھے۔
اقوام متحدہ کی مائگریشن ایجنسی، آئی او ایم کے ایک ترجمان فلاویو دی دی گیاکومو، Flavio Di Giacomo نے بتایا کہ 2023 میں تیونس یا لیبیا سے روانہ ہونے والی کشتیوں میں بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کل 1814 تارکین وطن اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
اطالوی ریڈ کراس کے ایک عہدے دار، Ignazio Schintu نے بتایا کہ اتنے بہت سے لوگوں نے یہ سفر کیا ہے کہ اس وقت لامپدوسا کی عارضی پناہ گاہ میں 2450 تارکین وطن موجود ہیں جب کہ گنجائش صرف 400 کی ہے۔
انہوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ جب تیز ہوائیں بند ہو جائیں گی اور سمندر پرسکون ہو جائے گا تو اس ہجوم کو کم کرنے کے لیے ان میں سے سینکڑوں کو سسلی بھیجنے کے لیے فیری سروس بحال کر دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ زندہ بچائے جانے والے تارکین وطن میں سے کچھ کا تعلق سینیگال، گیمبیا، کیمرون اور آئیوری کوسٹ سے ہے۔
اطالوی کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ کھلے سمندر میں ڈوبنے والی دو کشتیوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ تیونس کی ایک بندر گاہ سفکس سے جمعرات کو روانہ ہوئی تھیں جب سمندر میں موسم کی صورتحال اچھی نہیں تھی۔
آئی او ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لیبیا کے ساحلوں سے سمندری سفر زیادہ خطرناک ہوا کرتا تھا لیکن کیوں کہ تیونس کے اسمگلر خاص طور پر خستہ کشتیاں استعمال کر رہے ہیں اس لیے وسطی بحیرہ روم کا راستہ مزید ہلاکت خیز ہوتا جا رہاہے۔
سسلی سے ایک آڈیو میسیج میں اقوام متحدہ کی مائگریشن ایجنسی، آئی او ایم ترجمان فلاویو دی گیاکومو، (Flavio Di Giacomo) نے کہا کہ تارکین وطن تیونس سے کمزور لوہے کی کشتیوں میں سوار ہو کر روانہ ہورہے ہیں جو 24 گھنٹے کے بعد دو ٹکڑے ہوجاتی ہیں اور تارکین وطن سمندر میں گر جاتے ہیں۔
اطالوی وزیر اعظم جارجیو میلنی (Giorgia Meloni) نے، جن کی دائیں بازو کی حکومت میں تارکین وطن کی مخالف لیگ پارٹی، شامل ہے، یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ تارکین وطن کی اسمگلنگ روکنے اور پکڑ دھکڑ کے لیے تیونس کے لیڈر کو امداد کے وعدوں کے ساتھ آمادہ کرنے کی کوشش میں اٹلی کے ساتھ شامل ہو۔ لیکن ابھی تک لگ بھگ روزانہ ہی تیونس کی بندرگاہوں سے کشتیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 361 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 708 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 619 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C