مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا، وزیر ریلوے شیخ رشید
👁️ 50 بار دیکھا گیا
مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا، وزیر ریلوے شیخ رشید
لاہور (ڈیلی اردو) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا۔
لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں، لیکن اگر مائنس کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا، عمران خان بہت محنت کررہے ہیں اور جتنی ہمت ہے حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں، اپوزیشن وہ کام نہیں کررہی جو بعض سرکاری وزرا حکومت کے خلاف خود کررہے ہیں، اپوزیشن منی لانڈر اور کرپٹ ہے جو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اب گیند ہمارے پاس ہے اور ہم نے ڈلیور کرنا ہے اور عمران خان کو کیسے مضبوط کرسکتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، میری اور شہباز شریف کی پارٹی ایک ہی ہے تو آپ کو سمجھ جانا چاہیے، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی ہوئی ہیں، اتنے سنگین کیسز ہیں کہ ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔
بلاوی بھٹو زرداری کے بیان سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف علی زرداری کو عدالت میں بلاکر کیوں مارا جائے گا، انہوں نے ساری قوم کو لوٹ کر مار ڈالا ہے، کورونا کی بیماری میں مجھے ایک انجکشن پانچ لاکھ کا بھی نہیں مل رہا تھا، این ڈی ایم اے کے جنرل افضل نے مجھے بندوبست کرکے دیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ کورونا بہت سنگین اور خوفناک بیماری ہے، یہ بیماری اللہ کسی دشمن کو بھی نہ لگائے اور شہباز شریف کو بھی صحت دے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بڑے بھائی کی طرح ہوں، فوج کورونا اور ٹڈی دل کے خلاف جنگ کررہی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بےوقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنے کا وقت نہیں تھا، جب وقت نہیں تھا تو پٹرول کی قیمت کم کی، جب وقت نہیں تھا اور بجٹ پاس ہونے والا تھا تو ایک سازش کے تحت 25 روپے قیمت بڑھا دی تاکہ بجٹ کی منظوری میں مسائل پیدا ہوں، یہ سارے سازشی لوگ ہیں، لیکن عمران خان کے 40 سال زیادہ ووٹ تھے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ق لیگ کہیں نہیں جائے گی، عشائیے میں شرکت سے کیا فرق پڑتا ہے ووٹ دینے کے لیے تو موجود تھے، میں کھانا کھا کر دوں یا بغیر کھائے ووٹ تو دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے، چینی کے کیس سنجیدہ ہوسکتے ہیں، میں نے چینی کی برآمد کی مخالفت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C