مالم جبہ اسکینڈل: نیب نے پرویز خٹک کیخلاف انکوائری بند کردی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
مالم جبہ اسکینڈل: نیب نے پرویز خٹک کیخلاف انکوائری بند کردی
پشاور (ڈیلی اردو) احتساب عدالت نے مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اور توسیع دینے کیخلاف انکوائری کررہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالم جبہ اسکینڈل میں وزیر دفاع پرویز خٹک و دیگر کے خلاف انکوائری روک دی، احتساب عدالت نے پرویز خٹک کیخلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی۔
نیب نے وفاقی وزیر پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھیں ، نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اور توسیع دینے کیخلاف انکوائری کررہا تھا۔
مالم جبہ کیس میں ملزمان پر بنیادی طور پر تین الزامات عائد کئے گئے تھے، جن میں محکمہ جنگلات کی 270 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز کا الزام عائد کیا گیا، لیز کی مدت کو 15 سے بڑھا کر 33 سال کرنے، جبکہ پراجیکٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی بڈنگ کے راستے ایوارڈ کا الزام عائد کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھجوایا تھا، ایڈیشنل چیف سیکریڑی کے پی کے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اراضی والی سوات نے وفاقی حکومت کے سپرد کی۔
رپورٹ کے مطابق لیز کو 15 سال سے بڑھا کر 33 سال کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کیجانب سے قانونی طور پر دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C