متحدہ عرب امارات پر ایران کے میزائل و ڈرون حملے جاری، وزارت دفاع
👁️ 214 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات پر ایران کے میزائل و ڈرون حملے جاری، وزارت دفاع
ابوظہبی (ڈیلی اردو) خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام ایران کی طرف سے فائر کیے جانے والے نئے میزائلوں اور ڈرونز سے ’سرگرمی سے نمٹنے‘ میں مصروف ہے۔
دبئی سے منگل پانچ مئی کی شام موصولہ رپورٹوں کے مطابق خلیج فارس کی اس عرب ریاست کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایران جنگ میں اپریل کے شروع سے مؤثر فائر بندی کے دوران تہران نے گزشتہ روز سے متحدہ عرب امارات میں اہم اقتصادی اور صنعتی تنصیبات پر جو میزائل حملے پھر شروع کر رکھے ہیں، وہ آج منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہے۔
ساتھ ہی اس وزارت کی طرف سے کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کا ایئر ڈیفنس سسٹم ان میزائلوں سے ’فعال طور پر نمٹنے‘ میں مصروف ہے۔ اس وزارت کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ایسے حملوں کے دوسرے روز منگل کو کوئی جانی نقصان بھی ہوا یا نہیں۔
کل پیر کی شام ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کے کنارے اس ملک کے ساحلی شہر فجیرہ میں تیل کی بڑی صنعتی تنصیبات پر کیے گئے حملوں میں تین بھارتی تارکین وطن کارکن زخمی ہو گئے تھے۔
ابوظہبی میں یو اے ای کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں لکھا، ’’ہمارا ایئر ڈیفنس سسٹم ان میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دینے کے لیے فعال ہے، جو ایران کی طرف سے فائر کیے جا رہے ہیں۔‘‘
دریں اثنا خلیج کی علاقائی طاقت سعودی عرب نے بھی اپنے ایک تازہ بیان میں متحدہ عرب امارات پر ایران کی طرف سے کیے جانے والے نئے میزائل اور ڈرون حملون کی شدید مذمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 342 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 688 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 602 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3481 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C