محرم اور اربعین میں سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی: پاکستان اور ایران کا اتفاق
👁️ 160 بار دیکھا گیا
محرم اور اربعین میں سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی: پاکستان اور ایران کا اتفاق
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) پاکستان کی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق یہ سمجھوتہ پاکستانی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور ان کے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کے درمیان بدھ کے روز تہران میں ہونے والی ملاقات کے درمیان طے پایا۔
بیان کے مطابق تہران میں دونوں رہنماؤں میں بات چیت خاص طور پر زائرین کی نقل و حرکت اور ان کی فلاح و بہبود پر مرکوز تھی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایرانی حکومت، “مشہد میں 5000 پاکستانی زائرین کے لیے قیام اور رہائش کی سہولیات فراہم کرے گی۔” اس کے علاوہ ایران “ان کے لیے سرحد سے عراق تک خصوصی انتظامات بھی کرے گا۔”
دونوں ممالک نے زائرین سے متعلق مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے ایک ہاٹ لائن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اربعین سے قبل ہی مشہد میں پاکستان، ایران اور عراق کی وزارت داخلہ کی سہ فریقی کانفرنس بلائی جائے گی، جس میں پاکستانی زائرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے وزراء نے زائرین کی حفاظت اور بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
بات چیت کے دوران زائرین کو سمندری راستوں سے ایران اور عراق بھیجنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید برآں دونوں رہنماؤں نے پاکستان ایران تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام سمیت بہتر بارڈر سکیورٹی مینجمنٹ کے لیے کوآرڈینیشن بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
گفت و شنید کے دوران ایرانی وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان “بہترین تعلقات” ہیں اور “پاکستان کی سلامتی ایران کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔”
بات چیت میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر ارادی طور پر داخل ہونے کے بعد حراست میں لیے گئے ایرانی ماہی گیروں کی رہائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وزیر داخلہ نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب کی درخواست پر اس سلسلے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے زائرین کو سہولت فراہم کرنے پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہاٹ لائن کے قیام سے مسائل کو فوری حل کرنے میں مدد ملے گی۔
ایران کی طرف سے نائب وزیر داخلہ علی اکبر پورجمشیدیان، نائب وزیر نادر یار احمدی، مشیر ہادیان، سیستان و بلوچستان کے گورنر جنرل منصور باگر اور وزارت داخلہ میں بین الاقوامی امور کے سربراہ کرنل جوہری نے بھی شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C