محمد بن سلمان کا وہ وعدہ جو وفا نہ ہو سکا
👁️ 145 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کا وہ وعدہ جو وفا نہ ہو سکا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سینیٹ کی کمیٹی نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر کہنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا وعدہ وفا نہ کر سکے۔
سینیٹ کمیٹی نے سعودی عرب کے ولی عہدہ محمد بن سلمان کی جانب سے 6 ماہ قبل سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق وعدہ وفا نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے سینیٹ کمیٹی کو سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید پاکستانیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سعودی حکام نے گزشتہ 6 ماہ میں کوئی ایک پاکستانی بھی رہا نہیں کیا جس پر ہمیں افسوس ہے۔
چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے قیدیوں سے متعلق تفصیلات سعودی حکام کو فراہم کیں اور کئی مرتبہ یاد دہانی بھی کروائی گئی۔ ہم سعودی ولی عہد کے وعدے پر پاکستانیوں کی رہائی کے لیے بہت پُرامید تھے اور ہم اب بھی اُمید کرتے ہیں کہ حکومت مذکورہ معاملہ اعلیٰ سطح پر دوبارہسعودی حکومت سے زیر بحث لائے گی۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔ اپنے اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں اور مزدوروں کے معاملے کا جائزہ لینے کا یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔ جس کے بعد انہوں نے سعودی عرب میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C