09/July/2023

مردان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان خان شدید زخمی

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مردان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان خان شدید زخمی

مردان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان خان شدید زخمی

مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کےضلع مردان میں فائرنگ سے ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان خان شدید زخمی ہوگئے۔

مردان پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ رات کاٹلنگ چوکی کے قریب حملہ کیا۔ فائرنگ سے ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان خان شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان خان روٹین گشت پر تھے کے اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔

زخمی ڈی ایس پی فاروق زمان خان کو مردان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے باہر بتائی جارہی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان نپاکستان ے ڈی ایس پی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن آفیسر بھی تھا جو کہ طالبان کے خلاف انتہائی سرگرم تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C