مردان: پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک
👁️ 39 بار دیکھا گیا
مردان: پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک
مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ بابوزئی میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک اہلکار ہلاک جبکہ راہ گیر بچی سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
مردان : شہید ہیڈ کانسٹیبل اسرار خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر ذاہد اللہ، ڈپٹی کمشنرحبیب اللہ عارف و دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ pic.twitter.com/AnSdZsQcJu
— KP Police (@KP_Police1) May 29, 2021
پولیس کے مطابق مردان کے علاقے کاٹلنگ بابوزئی میں گشت کے دوران دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچی زخمی ہوئی۔
شہید ہیڈکنسٹبل اسرارخان کی نمازجنازہ اسکےآبائی گاوں جیوڑمیں اداکر دی گئی۔
ڈی آئی جی مردان ریجن یاسین فاروق، ڈی پی اوڈاکٹرذاھداللہ،ڈپٹی کمشنرحبیب اللہ عارف ودیگرپولیس افسران واہلکاروں نےشہید کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی اورشہیدکو پولیس کے چاک وچوبند دستےنے سلامی پیش کی۔@KP_Police1 pic.twitter.com/eeITzQiWZj— District Police Mardan KP (@DPOMardan) May 29, 2021
موبائل میں موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پر ایمبولینس طلب کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ایک اہلکار اسرار خان کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ جبکہ زخمی اہلکاروں میں منیر اور منصور شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اہلکاروں اور آٹھ سالہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے حملہ آور کی لاش کو بھی قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ کر بابوزئی کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26300 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15547 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7423 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5183 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C