مردان: چمتار پولیس چوکی میں دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، افسر سمیت 5 زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
مردان: چمتار پولیس چوکی میں دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، افسر سمیت 5 زخمی
مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور افسر سمیت 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مردان میں پولیس چوکی چمتار کے قریب دھماکہ ہوا۔ ایمولینس اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
Report: 1 cop killed, at least 4-5 injured in explosion at police outpost in Mardan. #Pakistan https://t.co/TuwfyA6RsN
— FJ (@Natsecjeff) July 7, 2022
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ چوکی انچارج اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم اور سپاہی فیاض کے علاوہ دو عام شہری بھی زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں، شہید اہلکار او رزخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے بعد ڈی آئی جی یٰسین فاروق، ڈی پی او عرفان اللہ خان، ایس پی آپریشنز شاہ ممتاز خان سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دھماکے کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
بعد ازاں دھماکے میں ہلاک ہونے والے کانسٹبیل کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس میں ڈی آئی جی یٰسین فاروق، کمشنر مردان ڈویژن سید عبدالجبار شاہ، ڈی پی او عرفان اللہ خان، ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف اور اراکین صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو اور ملک شوکت کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے کانسٹبیل کو سلامی دی اور انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں گڑھی کپورہ میں سپردخاک کردیا گیا۔
مردان۔ تھانہ صدر کی پولیس چوکی چمتارکے مین گیٹ کے ساتھ نصب بارودی موادپھٹنے سے دھماکہ۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس ہیڈ کنسٹیبل شہید جبکہ چوکی انچارج سمیت 02 پولیس اہلکار زخمی۔
پولیس کے اعلیٰ افسران بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔@KP_Police1 pic.twitter.com/yXxXfoXjqm— District Police Mardan KP (@DPOMardan) July 7, 2022
دریں اثنا تھانہ سی ٹی ڈی نے دھماکے کا مقدمہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا۔ مقدمے میں دہشت گردی سمیت 5 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان میں پولیس چوکی پر دھماکے کی مذمت کی اور پولیس کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
19/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے، متعدد میجر جنرلز کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں
19/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، سعودی عرب کی سفارتی معاونت کا خیرمقدم کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد
19/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس چوکیوں پر ڈرون اور دستی بم حملے، سرچ آپریشن شروع
19/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
چاغی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
19/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26318 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15561 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11845 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9156 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7441 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5210 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C