مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کے گھر پر فائرنگ
👁️ 73 بار دیکھا گیا
مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کے گھر پر فائرنگ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور مسلم لیگی رہنما ثناءاللہ زہری کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی درمیانی شب تحصیل زہری کے علاقے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کی رہائشگاہ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقع پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی جس کے بعد فائرنگ کرنے والے افراد وہاں سے فرار ہوگئے، اس حوالے سے جب لیویز تحصیلدار زہری سے رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا واقع جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔
واقعہ سے متعلق ثناءاللہ زہری کا کہنا ہے کہ رات کو میری رہائشگاہ تحصیل زہری پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، دشمن کی جانب سے چوری چھپکے فائرنگ کرکے فرار ہونا ان کی بزدلی کی علامت ہے، اس طرح کے اوچھے ہتکنڈوں سے نہ میں اور نہ ہی میرے ورکرز اور بہی خواہوں کے حوصلے نہیں ٹوٹ سکتے، میری پوری زندگی عوامی جدوجہد اور خدمت سے عبارت ہے اور یہ خدمت و عوام سے محبت تاحیات جاری رہے گی۔
انکا کہنا ہےکہ جنہوں نے فائرنگ کی ہے وہ فرار ہوتے ہوئے اپنی شناخت بھی چھوڑ گئے ہیں ان کے قدموں کے نشانات معلوم ہیں۔نواب ثناءاللہ خان زہری کا نے کہا تھاکہ پارٹی رہنماؤں کی ایک دو روز میں پریس کانفرنس ہوگی جس میں تحصیل زہری میں میری رہائشگاہ پر فائرنگ واقعہ سے متعلق تفصیلی بیان جاری ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5081 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C