مظفر آباد: جے کے ایل ایف کا قافلہ گڑھی دوپٹہ پہنچ گیا، قافلہ صبح چکوٹھی روانہ ہوگا
👁️ 109 بار دیکھا گیا
مظفر آباد: جے کے ایل ایف کا قافلہ گڑھی دوپٹہ پہنچ گیا، قافلہ صبح چکوٹھی روانہ ہوگا
مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے سیز فائر لائن چکوٹھی کی جانب آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ مظفرآباد سے شروع ہونے قافلہ 24 کلو میٹر کا پیدل سفر طے کر کے گڑھی دوپٹہ پہنچ گیا، کل صبح نو بجے نئے عزم کے ساتھ شرکاء سیز فائر لائن کی طرف مارچ کریں گے۔
اس مارچ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور انسانیت سوز مظالم پر عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے۔آزادی مارچ میں بزرگ، خواتین اور ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شریک ہیں۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کی اپیل پر مظفرآباد سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) چکوٹھی کی جانب جانے والا قافلہ اس وقت گڑھی دوپٹہ پہنچ گیا۔
آزادی مارچ کے شرکاء مظفرآباد، اپر اڈا، میر واعظ روڈ اور مرکزی شہر سے کنٹرول لائن چکوٹھی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
مارچ میں بھمبر، میرپور، کوٹلی، پلندری، پونچھ، باغ، حویلی اور نیلم اضلاع سے بھی قافلے شامل ہیں، یہ قافلے گڑھی دوپٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ رات قیام کے بعد صبح چکوٹھی کی جانب مارچ کریں گے۔
کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہا ہے کہ مارچ کرنے والے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا خدشہ ہے، جس سے شہریوں کو شدید جانی نقصان ہو سکتا ہے۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک عوامی اجتماع قیمتی جانوں کے ضیاع کا موجب بن سکتا ہے، جلوس کے شرکا سے اپیل ہے کہ ایل او سی کے قریب اجتماع سے پرہیز کریں۔
انتظامیہ کی جانب سے مارچ روکنے کیلئے چناری کے قریب جسکول آبشار پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
شاہراہ سری نگر سے چکوٹھی کی جانب تمام رابطہ سڑکوں پر خار دار تار لگادیے گئے ہیں اور کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کردیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت ایل او سی کے پار حملہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کشمیری جدوجہد کی حمایت یا انسانی امداد دینے کیلئے ایل او سی پار کرنا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں کھیلنے کے مترادف ہو گا، بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو اسلامی دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کرتا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ کنٹرول لائن پر جانے کے خواہاں کشمیری میری کال کا انتظار کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک، رینجرز اہلکار زخمی
05/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5076 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C