معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے
👁️ 199 بار دیکھا گیا
معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور طارق عزیز شو اور بزم طارق عزیز جیسے شہرہ آفاق ٹی وی پروگرام سے شہرت پانے والے طارق عزیز انتقال کرگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے طارق عزیز کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے وقت کے آئیکون اور ٹی وی گیم شوز کی بنیاد رکھنے والے تھے۔
پی ٹی وی کے پہلے نیوز کاسٹر اور مشہور پروگرام نیلام گھر کے بانی 28 اپریل 1936 کو مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے۔
طارق عزیزنے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور پی ٹی وی کے آغاز پر وہ نہ صرف اس کے اولین اینکر بنے بلکہ بزم طارق عزیز، نیلام گھر اور طارق عزیز شو کے نام سے ان کا پروگرام چار دہائیوں تک پی ٹی وی کا سب سے معروف پروگرام رہا۔
طارق عزیز کو ادبی خدمات کے اعتراف میں انیس سو بانوے میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا،وہ انیس سو ستانوے میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،انیس سو ننانوے میں مسلم لیگ نون کی حکومت ختم ہوئی تو طارق عزیز نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی، تاہم انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرکے دوبارہ ٹی وی کا رخ کیا۔
طارق عزیز نے فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا، 1967 میں انہوں نے اپنے وقت کے سپراسٹار وحید مراد اور زیبا کے ہمراہ فلم انسانیت میں کام کیا جبکہ ان کی فلم سالگرہ سینما سکرین پر سپر ہٹ رہی، وہ ایک طرف اپنا ٹی وی پروگرام کرتے تھے، دوسری طرف مشاعروں کی رونق بڑھاتے تھے اور اس کے ساتھ فلاح انسانیت کے لئے بھی مختلف سرگرمیاں منعقد کرتے رہتے تھے۔
طارق عزیز کی کوئی اولاد نہ تھی، انہوں نے وصیت میں اپنی ساری دولت فلاحی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ریاض کی جانب داغا گیا حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا سعودی عرب کا دعویٰ، حملوں میں شدت
23/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ حملوں کا منصوبہ زیرِ غور، امریکی و اسرائیلی فوج نے انتخابات کے بعد کارروائی کی تیاری کرلی، رپورٹ
23/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
کرک : پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
22/October/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا، کمسن بچی سمیت 2 شہری زخمی
22/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
گوادر: سکیورٹی فورسز کا بروقت ردعمل، ناکام حملے کے بعد دہشتگرد فرار
22/October/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
شام: دمشق کے نواحی قصبے میں داعش کے خلاف کارروائی، سکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی، جھڑپوں کی اطلاعات
22/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26393 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15627 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11926 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9280 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7539 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5498 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C