مغربی کنارے میں اسرائیلی نیٹ ورکس پر مغربی ممالک کی پابندیاں
👁️ 242 بار دیکھا گیا
مغربی کنارے میں اسرائیلی نیٹ ورکس پر مغربی ممالک کی پابندیاں
برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی) برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور ناروے نے منگل کے روز ان اسرائیلی نیٹ ورکس کے خلاف نئی مشترکہ پابندیوں کا اعلان کیا، جو مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کی مالی معاونت، سہولت کاری اور اس میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مبینہ تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کا مقصد ایک ممکنہ فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہو سکتا ہے۔
مذکورہ ممالک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے تشدد کا خاتمہ ناگزیر ہے، اور اس سلسلے میں ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔
ہزاروں اسرائیلی شہری اس زمین پر آباد ہیں جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کیا تھا ، اور جہاں لاکھوں فلسطینی بھی رہتے ہیں۔ تقریباً تمام ممالک اور اقوام متحدہ کے کئی ادارے ان اسرائیلی بستیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں، تاہم اسرائیل اس مؤقف سے اختلاف کرتا ہے اور اس زمین سے اپنے تاریخی اور مذہبی تعلقات کا حوالہ دیتا ہے۔
چاروں مغربی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد ’’انتہا پسند اسرائیلی آبادکاروں کو فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد کے خوفناک واقعات پر جوابدہ بنانا ہے۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا، ’’ہم اسرائیلی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں ہونے والے تشدد کے حوالے سے مؤثر جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔‘‘
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ان اقدامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ پابندیاں عائد کرنے والی حکومتیں اپنے ہاں اینٹی سیمیٹزم پر قابو پانے میں ناکام رہی ہیں اور ایسی پابندیوں کے ذریعے اسے مزید ہوا دے رہی ہیں۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا، ’’ان اقدامات کی اصل نوعیت دراصل یہ ہے کہ یہ سرزمینِ اسرائیل میں یہودیوں کے آباد ہونے کے حق اور اسرائیل-فلسطین تنازع کے حوالے سے ایک مخصوص سیاسی مؤقف مسلط کرنے کی کوشش ہے، جسے تشدد کے خلاف اقدامات کی شکل دے کر پیش کیا جا رہا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C