مفتی منیب الرحمٰن کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون کیخلاف مہم چلانے کا اعلان
👁️ 194 بار دیکھا گیا
مفتی منیب الرحمٰن کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون کیخلاف مہم چلانے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی سے ہٹائے جانے کے ایک روز بعد ہی مفتی منیب الرحمٰن نے نو تشکیل شدہ تحریک تحفظِ مساجد و مدارس کے سائے تلے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی پر حکومت مخالف مہم چلانے کا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ ستمبر میں پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں حکومت ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی منظور کرانے میں کامیاب ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق مہم چلانے کا آغاز مفتی منیب الرحمٰن نے خود ایک کانفرنس کے دوران کیا جس کا انعقاد اس نو تشکیل شدہ گروپ نے کیا تھا۔
پریس کانفرنس میں اہلحدیث اور دیوبند مکتبہ فکر کے مدارس سے تعلق رکھنے والے متعدد علما موجود تھے۔
کانفرنس کے مقررین نے قرار دیا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کی آڑ میں اسلامی اداروں کے خلاف سازش کے تحت یہ قانون مسلط کیا گیا ہے۔
مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے یہ قانون ایف اے ٹی کے دباؤ پر منظور کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ جیسا کہ پاکستان میں مذہبی پابندیاں قابل قبول نہیں ہیں اور اگر حکام نے مسلط کرنے کی کوشش کی تو ہم اس کی مزاحمت کریں گے۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پارلیمان میں موجود علما کسی بھی ایسے قانون کے خلاف دفاع کی صف اول میں ہیں جو اسلام کے منافی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یوٹرن لے کر اس قانون کو واپس لینا چاہیے۔
خیال رہے کہ 30 دسمبر کو وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کو عہدے سے ہٹا کر بادشاہی مسجد لاہور کے مہتمم مولانا عبدالخبیر آزاد کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کردیا تھا۔
خیال رہے کہ مفتی منیب الرحمٰن کو 20 سال قبل 2000 میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بنایا گیا تھا اور 2012 میں اس حوالے سے دوبارہ نوٹی کیشن جاری کیا گیا تھا۔
وزارت مذہبی امور سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی جس میں مولانا عبدالخبیر آزاد کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر اراکین میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، مفتی فیصل احمد اور سید علی قرار نقوی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C