مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے: ترجمان دفترخارجہ
👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے: ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے تین مزید کشمیری شہید کر دیئے، مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات بالکل بند ہیں اور حالیہ بھارتی مظالم چالیسویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات پر کئی ملکوں نےثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت مذاکرات پر راضی نہیں ہے جب کہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات کھولنے، کشمیری قیادت کی رہائی، کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور پاکستان ہر سطح پر کشیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا، کئی فورم پر پاکستان کی سفارت کاری سے یہ مسئلہ نمایاں ہوا جب کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں انسانی حقوق کمشن کے اجلاس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا، 10 ستمبر کی انسانی حقوق کونسل میں کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ بڑی کامیابی تھی، یہ اعلامیہ 58 ممالک کی طرف سے پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں اور عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے، چین کا موقف بھی واضح کہ وہ کسی یکطرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات ستمبر کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کھوئی رٹہ میں ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C