مودی تیسری مرتبہ الیکشن جیت کر بھارت کو ہندو ملک قرار دے گا، نیویارک ٹائمز
👁️ 58 بار دیکھا گیا
مودی تیسری مرتبہ الیکشن جیت کر بھارت کو ہندو ملک قرار دے گا، نیویارک ٹائمز
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔
عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجادی، بی بی سی کے بعد نیویارک ٹائمز بھی مودی سرکارکے خلاف بول پڑا اور کہا کہ نہرو کا سیکولر بھارت انتہا پسندوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔
امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکے کالم میں مودی سرکارپر شدید تنقیدکی گئی، بی جے پی کے آنے کے بعد بھارت میں شدت پسندی اوراقلیتوں کے خلاف رجحانات میں اضافہ ہوا، مسلمانوں کے خلاف جرم پر سزا کا کوئی رواج نہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مودی سرکارنےجان بوجھ کر مسلم مخالف قوانین بنائے ۔
رپورٹ میں شہریت کے قوانین کی تبدیلی اورکشمیر کے غاصبانہ ناجائزانضمام کا حوالہ بھی دیا گیا ۔
لیڈیا پولگرین کے مطابق مودی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا سرگرم رکن ہے، مودی سرکار نے منظم انداز میں آزادی اظاہررائے پرکریک ڈاؤن کیا اور تنقیدی آوازوں کو دہشت گردی قوانین سے دبایا، میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے ایمر جنسی پاورز کا سہارا لیا گیا، ہندو انتہا پسند ہمیشہ سے بھارت کی سیکولر آئینی حیثیت ختم کرکے اسے ہندو ملک کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔
لیڈیا پولگرین کے مطابق مودی تیسری مرتبہ الیکشن جیت کر آئین تبدیل کرکے بھارت کو ہندو ملک قرار دے گا، پے درپے چھپنے والے مضامین ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی میڈیا میں مودی کی انتہا پسند پالیسیوں پر اضطراب پایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کیا عالمی میڈیا اور مغرب مودی کی 2024 میں جیت پر پریشان ہے؟ کیا مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کی ہوس میں پاکستان کے خلاف ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچائے گا؟ کیا ایک اور مودی دور حکومت بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو خطرناک حد تک فروغ نہیں دے گا؟کیا ہندو توا کے تحت چلنے والا ایٹمی بھارت خطے بالخصوص پاکستان اور عالمی دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ تو نہیں؟۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C