موزمبیق: داعش سے وابستہ اسلامی شدت پسندوں نے 50 سے زائد افراد کا سرقلم کردیا
👁️ 40 بار دیکھا گیا
موزمبیق: داعش سے وابستہ اسلامی شدت پسندوں نے 50 سے زائد افراد کا سرقلم کردیا
ماپوٹو (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) افریقی ملک موزمبیق کے شمالی صوبے کابو ڈیلگاڈو میں اسلامی شدت پسندوں نے 50 سے زائد افراد کا سر قلم کردیاہے۔ جنگجو 2017 سے ہی اس صوبے میں اس طرح کے وحشیانہ حملے کررہے ہیں۔
موزمبیق کی سرکاری میڈیا اور پولیس نے بتایا کہ اسلامی شدت پسندوں نے شمالی موزمبیق کے کابوڈیلگاڈو صوبے میں پیر کے روز کئی گاؤں پر حملے کردیے اور 50 سے زیادہ لوگوں کا سر قلم کردیا۔
ایک پولیس افسر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ” انہوں نے مکانات کو آگ لگادی اورجب لوگ اپنی جان بچانے کے لیے جنگلوں اور جھاڑیوں میں چھپ گئے تھے تو انہیں تلاش کرکے قتل کرنا شروع کردیا۔“
عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جنگجوؤں نے ایک گاؤں کے رہائشیوں کو گھروں سے نکال کر فٹ بال کے ایک میدان میں جمع کیا اور پھر ان سب کو وہیں قتل کردیا۔ جنگجووں نے عورتوں اور بچوں کو مبینہ طور پر اغوا بھی کرلیا ہے۔
برسوں سے جاری انتہاپسندی
کابو ڈیلگاڈو گذشتہ تقریباً تین برسوں سے بغاوت کی آگ میں جل رہا ہے۔ قومی حکومت کی طرف سے اس علاقے کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے نفرت میں مزید شدت پیدا ہو رہی ہے۔ دولت اسلامیہ (آئی ایس) سے وابستہ اسلامی انتہاپسند گروپ اس بد امنی کا استحصال کر رہے ہیں۔ وہ بستیوں پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اور اپنے اس کام میں مدد کے لیے مقامی مایوس نوجوانوں کی تقرری کر رہے ہیں۔ ان نوجوانوں کو وہ یہ باور کراتے ہیں کہ دراصل ان کا مقصد خطے میں اسلامی خلافت قائم کرنا ہے۔
اپریل میں جنگجووں نے 50 سے زائد نوجوا
نوں کو اس وقت ہلاک اور ان کا سر قلم کردیا تھا جب ان نوجوانوں نے مبینہ طورپر دہشت گر د گروپ میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز باغیوں کو قابو میں کرنے کے نام پر اس صوبے میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4680 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C