میانمار: فوجی بغاوت کے مخالف 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد اساتذہ معطل
👁️ 143 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے مخالف 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد اساتذہ معطل
ینگون (ڈیلی اردو) میانمار میں فوجی بغاوت کی مخالفت کرنے جرم میں اب تک سوا لاکھ سے زائد اساتذہ کو معطل کیا جاچکا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار ٹیچرز فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہفتے کے روز تک ایک لاکھ 25 ہزار 900 اساتذہ معطل کیے جاچکے ہیں۔
اساتذہ کی معطلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب نیا تعلیمی سال شروع ہونے میں چند روز باقی ہیں تاہم ملک میں فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والی مہم کے طور پر اساتذہ اور طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد نئے تعلیمی سال کا بائیکاٹ کررہی ہے۔
The banality of military rule in #Myanmar: telling teachers, students to buy lottery tickets to finance the junta while dissolving the main opposition party.
"In reality, they are going to force us to buy them or to become salespersons," a teacher said. #WhatsHappeningInMyanmar pic.twitter.com/JlMrO249Xb— Sara Perria (@Sara_Perria) May 21, 2021
میانمار میں اساتذہ کے تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار 2 سال پرانے جن کے مطابق اسکول ٹیچرز کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار ہے۔
اس ضمن میں ایک عہدیدار جو خود بھی استاد ہیں، انہوں نے کہا کہ ‘یہ صرف لوگوں کو کام پر واپس آنے کے لیے ڈرانے کے بیانات ہیں، اگر وہ حقیقتاً اتنی بڑی تعداد کو ملازمتوں سےنکالیں گے تو نظام رک جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ واپس کام پر جائیں گے تو ان کے خلاف لگائے گئے الزامات واپس لے لیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں میانمار جنتا (فوج) کے ترجمان یا وزارت تعلیم سے مؤقف نہیں مل سکا۔
دوسری جانب میانمار کے سرکاری اخبار نے اساتذہ اور طلبہ سے اسکولوں میں واپس آنے کے لیے زور دیا ہے تا کہ تعلیمی نظام دوبارہ شروع ہوسکے۔
اساتذہ کی تنظیم کے مطابق جامعات کے عملے کے 19 ہزار 500 ملازمین کو بھی ان کے عہدوں سے معطل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میانمار میں جون میں اسکولوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا تاہم کچھ والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل نہیں کروائیں گے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک 14 سالہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنی بیٹی کا داخلہ اسکول میں نہیں کرواؤں گا کیوں کہ میں اسے فوجی آمریت سے تعلیم نہیں دلوانا چاہتا’۔
میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد بڑے پیمانے پر شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں طلبہ سب سے آگے رہے ہیں جنہوں نے تعلیمی عمل کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایک 18 سالہ طالبعلم کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہمیں دوبارہ جمہوریت ملے گی تو ہی میں اسکول جاؤں گا’۔
واضح رہے کہ میانمار کا تعلیمی نظام خطے میں سب سے خستہ حال نظاموں میں سے ایک ہے جس نے گزشتہ برس عالمی سروے میں 93 ممالک میں سے 92ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
حتیٰ کہ جمہوریت کی چیمپیئن سمجھی جانے والی آنگ سان سوچی کے دورِحکومت میں بھی مجموعی ملکی پیداوار کا 2 فیصد سے کم حصہ تعلیم پر خرچ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے ملک میں منتخب سیاسی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور دیگر سیاست دانوں سمیت آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات چلائے جارہے ہیں۔
فوج کے اس عمل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے، جس میں اب تک فورسز کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، جس کے باعث سیکڑوں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C