میانمار میں فوج کا پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 29 افراد ہلاک
👁️ 130 بار دیکھا گیا
میانمار میں فوج کا پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 29 افراد ہلاک
ینگون (ڈیلی اردو/رائٹرز) میانمار میں چینی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے کیمپ پر مبینہ فوجی حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
At least 29 people, including women and children, were killed in Myanmar in an artillery strike on a refugee camp near the border with China which sources said was carried out by the ruling military https://t.co/Dim0OdhPcK pic.twitter.com/BJNw0gducG
— Reuters (@Reuters) October 10, 2023
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 2021 میں فوجی اقتدار کے بعد عام شہریوں پر یہ بدترین حملہ ہے۔
نیشنل یونٹی گورنمنٹ اور ینگون میں برطانوی سفار خانے نے میانمار کی ریاست کاچن میں عام شہریوں پر شیلنگ کا ذمہ دار فوج کو قرار دیا ہے تاہم فوجی ترجمان نے کہا کہ اس کی ذمہ دار فوج نہیں ہے۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ ہم تفتیش کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ سرحد پر امن کی صورت حال کا خیال رکھتے ہیں، اس کا ذمہ دار مسلح باغی گروپ ہو سکتا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ذرائع نے کہا کہ توپ خانے سے کاچن انڈیپنڈنس آرمی کے زیر انتظام قصبے لائزا کے ایک اڈے سے تقریباً 5 کلومیٹر دور واقع پناہ گزینوں کا کیمپ نشانہ بنایا گیا جس کا برسوں سے میانمار کی فوج کے ساتھ تنازع ہے۔
میڈیا کی رپورٹس اور ذرائع کے مطابق 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کاچن انڈیپنڈنس آرمی کے ترجمان نے اس اپنے لوگوں کا قتل عام قرار دیا ہے۔
نیشنل یونٹی گورنمنٹ نے اسے عام شہریوں پر جارحانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ دنیا کو میانمار کے جرنیلوں کا احتساب کرنا چاہیے۔
نیشنل یونٹی گورنمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ ملٹری کونسل کا یہ عمل جنگی جرم ہے اور انسانیت کے خلاف جرم ہے اور چینی سرحد کے قریب حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ میانمار اپنے پڑوسیوں کے امن و استحکام کے مطالبات کا احترام نہیں کرتا۔
برطانوی سفارت خانے نے بھی فوج پر اس کارروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو میانمار کے لوگوں کے خلاف اپنی وحشیانہ مہم کو بند کرنا چاہیے۔
چین کی وزارت خارجہ نے متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ کسی تصادم سے گریز کرتے ہوئے تنازع کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے اور چین-میانمار سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
خیال رہے کہ لائزا قصبہ چینی سرحد کے قریب ہے جو کہ شہر کے ارد گرد بے گھر ہونے والے شہریوں کا مرکز ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں تنازع کے بعد تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل اسی طرح کا واقع اپریل میں پیش آیا تھا جہاں فضائی حملے میں متعدد عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 277 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 359 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 706 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 617 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C