میزائل ڈیفنس سسٹم: امریکا نے اسرائیل کے دفاع کیلئے ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم منظور کر لی
👁️ 87 بار دیکھا گیا
میزائل ڈیفنس سسٹم: امریکا نے اسرائیل کے دفاع کیلئے ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم منظور کر لی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل میں تعمیر ہونے والے ‘آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم’ کے لیے ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم منظور کر لی ہے۔ اسرائیل نے اس کے لیے امریکا کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کانگریس نے 23 ستمبر جمعرات کے روز بھاری اکثریت سے اس بل کو منظور کر لیا جس میں اسرائیل میں تعمیر ہونے والے آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام کے لیے ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم دینے کی بات کہی گئی ہے۔
ابتدا میں بعض ڈیموکریٹک ارکان کے اعتراض کی وجہ سے اس بل کو واپس لے لیا گیا تھا تاہم اس اقدام کو اسرائیل کے تئیں امریکی حمایت میں خاتمے کے اشارے کے طور دیکھا گیا اور اس پر شدید نکتہ چینی ہوئی، جس کے بعد اس بل کو کسی ترمیم کے بغیر دوبارہ پیش کیا گیا تھا۔
اس بل کی حمایت میں 420 ارکان نے ووٹ کیا جبکہ نو ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ اب اسے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جہاں اس کی منظوری کے قوی امکان ہیں۔
صدر جو بائیڈن اسرائیل کی اضافی امداد کا پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں اور واضح کیا ہے کہ ان کی دستخط کے بعد اسرائیل کے دفاع کے لیے یہ اضافی رقم اسے مہیا کر دی جائے گی۔
اسرائیل سے متعلق یہ اقدام ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکا میں بعض اعتدال پسند ڈیموکریٹک ارکان جو بائیڈن پر اس بات کے لیے سخت زور دے رہے ہیں کہ اسرائیل کو دی جانے والی امداد کو انسانی حقوق کے ریکارڈ سے مشروط کرنے کی ضرورت ہے۔
اسرائیل نے امریکی حمایت کا شکریہ ادا کیا
امریکا کئی برسوں سے اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کی ترقی میں مدد کر تا رہا ہے۔ یہ نظام اسرائیل کی طرف داغے جانے والے راکٹوں کو روکنے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ نے اضافی رقم کے بل کی منظوری کے لیے کانگریس کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ”جو لوگ اس حمایت کو چیلنج کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انہیں آج زبردست جواب ملا ہے۔ امریکی عوام اور ان کے نمائندوں کی مضبوط دوستی کے لیے اسرائیلی عوام ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4627 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C