نائجیریا: حریف جہادی گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد ہلاک
👁️ 335 بار دیکھا گیا
نائجیریا: حریف جہادی گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد ہلاک
ابوجا (ڈیلی اردو) نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے جھیل چاڈ کے بیسن میں حریف جہادی گروہوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں تقریباً 200 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی اور مقامی ملیشیا ذرائع کے مطابق یہ لڑائی اتوار کے روز ڈوگون چیکو کے قریب اُس وقت شروع ہوئی جب بوکو حرام اور داعش سے منسلک گروپ ’اسلامک اسٹیٹ صوبہ ویسٹ افریقہ‘ (ISWAP) کے درمیان علاقے پر قبضے اور نظریاتی اختلافات کے تناظر میں جھڑپیں ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ISWAP کے جنگجو شامل ہیں۔ ایک نائجیرین انٹیلیجنس اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم 150 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جسے حکومت کی جانب سے دونوں شدت پسند گروہوں کی کمزوری قرار دے کر ’’مثبت پیش رفت‘‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بوکو حرام اور ISWAP کے درمیان اختلافات 2016 میں اُس وقت سامنے آئے تھے جب داعش سے وفاداری کے معاملے پر دونوں تنظیمیں تقسیم ہو گئیں۔ دونوں گروپ جھیل چاڈ کے سرحدی علاقے پر کنٹرول کے لیے مسلسل برسرِ پیکار ہیں، جو نائجیریا، نائجر، چاڈ اور کیمرون کے درمیان واقع ہے اور شدت پسندوں کی نقل و حرکت اور مالی وسائل کی فراہمی کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ دونوں گروہ خطے میں مسیحی برادری اور عام شہریوں کے خلاف پرتشدد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکہ نے نائجیریا میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ان گروہوں کے خلاف عسکری کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3585 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C