نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا حکم
👁️ 186 بار دیکھا گیا
نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا حکم
کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔
بدھ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔
اے آئی جی ویلفئر ڈاکٹر رضوان نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں، ایف آئی اے، آئی بی اور متعلقہ حکام کو مفرور ملزمان سے متعلق خطوط لکھ دیئے ہیں۔
مفرور ملزمان کی زیر استعمال سمز کے ذریعے تلاش کی کوششیں جاری ہیں، مفرور ملزمان کی رہائیش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔
عدالت نے ایف آئی اے، آئی بی اور دیگر سے کیس کے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
مفرور ملزمان میں امان اللہ مروت، شیخ محمد شعیب عرف شوٹر، گدا حسین، محسن عباس، صداقت حسین شاہ، رانا شمیم اور ریاض شامل ہیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C