نیازی حکومت بھگوڑے کو بچانے کی کوشش کررہی ہے: بلاول بھٹو زرداری
👁️ 60 بار دیکھا گیا
نیازی حکومت بھگوڑے کو بچانے کی کوشش کررہی ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اپنے نظریات پر قائم ہیں، جھکنے کیلئے تیار نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف زرداری سے ملاقات کی جو تین گھنٹے جاری رہی جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی آصف زرداری اپنے نظریات پر قائم ہیں ،آصف زرداری جھکنے کے لئے تیار نہیں۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ اب فیصلہ کرے گی کہ سندھ کے کیسز پنڈی میں چلائے جائیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار انصاف ہوگا، پاکستان کی عدلیہ کو پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، عمران نیازی کی حکومت بھگوڑے کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جو بات کی تھی امید ہے ایک آمر کے خلاف فیصلہ آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج منگل کو اے پی سی اسلام آباد میں ہوگی جس میں تفصیل سے بات ہوگی، مولانا فضل الرحمن نے مارچ میں انتخابات کے حوالے سے ہم سے بات نہیں کی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی سیاست کو بچانے کے لئے میاں نوازشریف کو باہر بھیجا، عمران خان ہر بات پر یوٹرن لیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5081 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C