نیب آرڈیننس: جو لوگ خان صاحب کیساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے: قمر زمان کائرہ
👁️ 50 بار دیکھا گیا
نیب آرڈیننس: جو لوگ خان صاحب کیساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے: قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے دعووں اور وعدوں پر یوٹرن لیا اور جو لوگ خان صاحب کے ساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے ہیں۔ بتایا جائے نیب ترمیمی آرڈیننس این آر او ہے یا این آر او پلس ہے؟ نیب آرڈیننس کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بات کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب آرڈیننس دیکھ کر پارٹی اپنا لائحہ عمل دے گی لیکن وزیراعظم کس منہ سے آرڈیننس لائے ہیں اور کس کیلئے لائے ہیں؟
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لیاقت باغ جلسے میں حکومتی رکاوٹیں شرمناک تھیں۔ یہ خود جلسے کریں تو ٹھیک ہے مگر اپوزیشن کو اجازت نہیں۔ اب ہم پنجاب کے آٹھ سے دس اضلاع تک جلسے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسز عدالتوں میں اپنا مقدر دیکھ رہے ہیں اور اب وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی چاہتے ہیں، اس لیے ہمارے خلاف مزاحمت ہورہی ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب آصف علی زرداری نے نیب کے حوالے سے کہا کہ بلیک میلنگ ہو رہی ہے تو حکومت نے ٹانٹ کیا۔ اب اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے آرڈیننس لایا گیا ہے۔ جو لوگ خان صاحب کے ساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج اپنے ساتھیوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی گئی۔ نیب صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب کرے گی۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ نیب آرڈیننس میں اصلاحات کی بات کرنے پر کہا گیا یہ این آر او مانگتے ہیں۔ حکومت کی گھبراہٹ نظر آرہی ہے۔ پیپلزپارٹی ڈکٹیٹروں اور ان کے کٹھ پتلیوں سے لڑی ہے اور لڑ رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C