نیتن یاہو کی بائیڈن اور ہیرس سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی دباؤ
👁️ 53 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کی بائیڈن اور ہیرس سے ملاقات، غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی دباؤ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن اور ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نائب صدر کاملا ہیرس سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے امکان پر تبادلہ خیال کے لیے الگ الگ ملاقات کی۔
ہیریس نے اسرائیلی رہنما کے ساتھ “بے تکلف اور تعمیری ملاقات” کے بعد اپنے ریمارکس میں کہا کہ وہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتی ہیں۔
انہوں نے غزہ میں “تباہ کن” انسانی صورتحال اور تنازعہ میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہم ان سانحات سے منہ نہیں موڑ سکتے۔
ہیرس نے غزہ میں جلد جنگ بندی کے لیے صدر بائیڈن کے مطالبے کا اعادہ کیا، کم از کم اتنے وقت کے لیے کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد زیادہ کی جاسکے اور ان یرغمالوں کو حماس کے قبضے سے چھڑایا جا سکے جو خطرے میں ہیں۔
اس سے چند گھنٹے قبل ،صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت میں غزہ میں 9 ماہ سے جاری جنگ میں جنگ بندی پر زور دیا۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے چند دن بعد جب بائیڈن نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور اس کی حمایت کا اظہار کیا تھا، اس کے بعد سے یہ دونوں رہنماؤں کے درمیا ن پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔
ایک امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ ہیرس سے، جو جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی امریکہ کی ایک اولین ممتاز رہنما ہیں، توقع کی گئی تھی کہ وہ فلسطینیوں کی حالت زار پر مرکوز رہتے ہوئے اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے اپنے حق دفاع کی حمایت کرتے ہوئے، انتظامیہ کے موقف کی پوری طرح سے پیروی کریں۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان، جن کے پاس غزہ کے محصور علاقے کا کنٹرول ہے، جنگ بندی کے سلسلے میں اختلافات باقی ہیں لیکن “ہم پہلے کے مقابلے میں اب کسی معاہدے کے زیادہ قریب ہیں۔”
کربی نے کہا کہ،’’ دونوں فریقوں کو سمجھوتہ کرنا ہو گا۔‘‘
ہیرس نے نیتن یاہو کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا “ہمارے پاس بات کرنے کے لیے بہت کچھ ہے،” یہ تقریباً وہی الفاظ تھے جو بائیڈن نے دن کے شروع میں اسرائیلی رہنما سے ایک الگ ملاقات کے وقت کہے تھے۔
نیتن یاہو نے کہا ،ہمارے پاس بات کرنے کو واقعی بہت کچھ ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹ ملر نے کہا: ” میرا خیال ہے کہ اس ملاقات میں امریکی جانب سے پیغام یہ ہو گا کہ ہمیں اس معاہدے کو اب طے کر لینا چاہیے۔”
یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکی سیاست ایک تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے ۔ اتوار کے روز، 81 سالہ بائیڈن ساتھی ڈیموکریٹس کے دباؤ میں امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو گئے تھے اور پارٹی کی 2024 کی صدارتی نامزدگی کے لیے کاملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔
نیتن یاہو نے بائیڈن سے کہا کہ “میں 50 سال کی عوامی خدمت اور اسرائیل کی ریاست کے لیے 50 سال کی حمایت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔”
جمعرات کو مظاہرین سے تحفط کے لیے وائٹ ہاؤس کے گرد اضافی حفاظتی باڑ لگا دی گئی تھی۔
اس سے قبل بائیڈن اور نیتن یاہو نے حماس کے پاس قید امریکی یرغمالوں کے خاندانوں سے ملاقات کی تھی۔
خاندانوں کے نمائندوں نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ وہ جنگ بندی کے کسی ایسے معاہدے کی امید کر رہے ہیں جس کے تحت یرغمالوں کو گھر واپس لایا جائے گا۔
یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ آیا بائیڈن، جو اب دوسری مدت کے لیے صدر نہیں ہوں گے، یا ہیرس، جو ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن میں جانا چاہتی ہیں، نیتن یاہو پر کوئی اثر ڈال سکتے ہیں۔
نیتن یاہو جمعے کو ٹرمپ سے ملاقات کے لیے فلوریڈا جائیں گے۔
اسرائیل کے معاملے میں کاملا ہیرس، اگرچہ بائیڈن کے ساتھ منسلک ہیں، لیکن انہوں نے نسبتاً سخت لہجہ اختیار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C