نیدرلینڈز: دو پاکستانیوں پر ڈچ رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسانے کی فرد جرم عائد
👁️ 104 بار دیکھا گیا
نیدرلینڈز: دو پاکستانیوں پر ڈچ رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسانے کی فرد جرم عائد
ایمسٹرڈیم (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) ایک ڈچ عدالت نے پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے انہیں نیدرلینڈز کے حوالے کیا جائے۔ ان دونوں پر انتہائی دائیں بازو اور مسلم مخالف رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسانے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
نیدرلینڈز کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے پاکستان میں حکام سے کہا ہے کہ وہ 55 اور 29 برس کی عمر کے دو مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے انہیں نیدرلینڈ کے حوالے کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں پاکستانیوں پر شبہ ہے کہ وہ عوامی طور پر لوگوں کو گیرٹ ولڈرز کو انعام کے بدلے قتل کرنے کے لیے اُکسا رہے تھے، تاہم عدالتی بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے اکسانے کا یہ کام کیسے انجام دیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد گیرٹ ولڈرز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، “مجھے امید ہے کہ ان (دو مشتبہ افراد) کو نیدرلینڈز کے حوالے کرکے اور انہیں مجرم قرار دے کر جیل بھیج دیا جائے گا۔”
خیال رہے کہ نومبر 2023 میں ہونے والے انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کے بعد گیرٹ ولڈرز نیدرلینڈ میں نئی حکومت کی قیادت کریں گے۔
دونوں پاکستانی کون ہیں؟
استغاثہ نے رازداری کی وجوہات کی بنا پر ان دونوں ملزمان کے نام نہیں بتائے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر ناموں کی تصدیق نہیں کرسکا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اس کیس کی پہلی سماعت دو ستمبر کو ہوگی۔ چونکہ نیدرلینڈ اور پاکستان کے درمیان حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اس لیے مقدمے کی سماعت کے امکانا ت غیر واضح ہیں۔
ڈچ حکام نے اسلام آباد سے دونوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کرنے میں مدد طلب کی ہے لیکن چونکہ پاکستان کے ساتھ باہمی قانونی معاونت کا کوئی معاہدہ نہیں ہے اس لیے ایسا لگتا ہے کہ دونوں افراد کبھی کٹہرے میں نہیں آئیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ستمبر میں ایک ڈچ عدالت نے پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو اس وقت بارہ سال قید کی سزا سنائی تھی جب ان پر عوامی طور پر ولڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔ تاہم پاکستان میں مقیم لطیف نے عدالتی سماعت میں حصہ نہیں لیا۔
نیدرلینڈز کے حکام کا الزام ہے کہ خالد لطیف نے سن 2018 میں ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں گیرٹ ولڈرز کو قتل کرنے پر 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ یہ ویڈیو ولڈرز کی جانب سے پیغمبر اسلام کے ‘گستاخانہ‘ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد سامنے آئی تھی، تاہم بعد میں اس مقابلے کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4582 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3289 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C