نیدرلینڈز میں اشرف جلالی اور سعد رضوی کے خلاف مقدمے کا آغاز
👁️ 156 بار دیکھا گیا
نیدرلینڈز میں اشرف جلالی اور سعد رضوی کے خلاف مقدمے کا آغاز
ایمسٹرڈیم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) اسلام مخالف ڈچ رہنما گیئرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسانے کی مبینہ کوششوں کے الزام میں دو پاکستانی مذہبی رہنماؤں کے خلاف ان کی غیر حاضری میں مقدمے کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔
ڈچ پراسیکیوٹرز نے 56 سالہ مذہبی رہنما محمد اشرف جلالی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو اکسایا کہ وہ ولڈرز کو قتل کریں اور جو کوئی انہیں قتل کرے گا، اسے ”آخرت میں اس کا اجر ملے گا۔‘‘
اسی طرح تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما سعد حسین رضوی پر بھی یہی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو گیئرٹ ولڈرز کو قتل کرنے کی کوشش پر اکسایا۔
گزشتہ برس ستمبر میں نیدرلینڈز ہی کی ایک عدالت نے اس ممکنہ قتل پر اکسانے سے متعلق ایک مقدمے میں سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو بارہ برس قید کی سزا سنائی تھی۔
آج دو ستمبر بروز پیر کمرہ عدالت میں موجود ولڈرز کا کہنا تھا، ”اس کیس نے مجھ پر اور میرے خاندان پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے۔‘‘ ولڈرز کا مزید کہنا تھا، ”میں اس عدالت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک مضبوط پیغام بھیجےکہ اس ملک کے بارے میں فتویٰ دینا ناقابل قبول ہے۔‘‘
اس مقدمے کی سماعت ایمسٹرڈم کے قریب واقع ایک ایسے بہت محفوظ کورٹ ہاؤس میں شروع ہوئی، جس کے لیے سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں۔
دوسری جانب ڈچ حکام نے اسلام آباد حکومت سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور عدالت میں پیش ہونے کا مطالبہ کرنے کے لیے قانونی مدد طلب کی ہے۔ تاہم نیدرلینڈز کا پاکستان کے ساتھ باہمی قانونی معاونت کا کوئی معاہدہ موجود نہیں اور اسی لیے دونوں پاکستانی مذہبی رہنما عدالت میں پیش بھی نہیں ہوئے۔ عدالت میں ان دونوں پاکستانیوں کی کوئی قانونی نمائندگی بھی نہیں تھی۔
گزشتہ برس ستمبر میں نیدرلینڈز کے ججوں نے ایک پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو ولڈرز کے قتل پر اکسانے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تب نیدرلینڈز کے اس متنازع قانون ساز نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کا ایک مقابلہ منعقد کرانے کی کوشش کی تھی۔ پھر پاکستان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہونے کے بعد ولڈرز نے یہ مجوزہ مقابلہ منسوخ کر دیا تھا اور اس متنازع قانون ساز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
ولڈرز کا آج عدالت میں کہنا تھا، ”گزشتہ 20 برسوں سے، میں اپنی آزادی کھو چکا ہوں کیونکہ جو کچھ میں سوچتا ہوں، وہ کہتا، لکھتا اور کرتا ہوں۔‘‘ اس ڈچ سیاستدان کا مزید کہنا تھا، ”فتاویٰ سب سے بری چیز ہیں، یہ کبھی ختم نہیں ہوتے۔ مجھے اب بھی روزانہ کی بنیاد پر جان سے مار دیے جانے کی دھمکیاں ملتی ہیں۔‘‘
اس مقدمے میں پبلک پراسیکیوٹر نے محمد اشرف جلالی کو 14 سال قید کی سزا سنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سعد رضوی کے خلاف انفرادی الزامات کی سماعت آئندہ دنوں میں ہو گی، جس کے بعد عدالتی فیصلہ نو ستمبر کو متوقع ہے۔
سکیورٹی وجوہات کے بنا پر پراسیکیوٹر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم پراسیکیوٹر کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں کہنا تھا، ”ملزم (جلالی) کا مقصد ولڈرز کو قتل کرنا تھا۔ اس (جلالی) کا پاکستان میں بہت اثر و رسوخ ہے۔‘‘
دوسری جانب سخت گیر موقف رکھنے والی تحریک لبیک پاکستان توہین مذہب کے الزامات کی وجہ سے سڑکوں پر بڑے احتجاجی مظاہرے کرنے کی وجہ سے جانی جاتی ہے اور ماضی میں یہ جماعت کئی کئی دنوں تک اسلام آباد جیسے اہم شہروں کو مفلوج بھی رکھ چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C