وادی تیراہ: ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے انجنیئر عامر خٹک غیر مشروط طور پر رہا
👁️ 64 بار دیکھا گیا
وادی تیراہ: ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے انجنیئر عامر خٹک غیر مشروط طور پر رہا
باڑہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میدان کے نواحی علاقہ پیر میلہ زخہ خیل سے ایک ماہ قبل تاوان کی غرض سے اغوا ہونے والے انجینئر عامر خٹک کو ساتھی سمیت غیر مشروط طور پر رہا کردیا گیا۔
ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے پیر میلا میں نامعلوم مسلح افراد نے انجنیئر عامر خٹک کو ساتھی سمیت اغواء کرلیا۔#Tirah #Khyber #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 23, 2023
تفصیلات کے مطابق چند ہفتے پہلے وادی تیراہ کے علاقہ پیر میلہ سے غیر مقامی انجینئر عامر خٹک کو مزدور ساتھی سمیت تاوان کی عرض سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرکے خفیہ ٹھکانے پر یرغمال بنایا تھا۔
آزاد ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد مغویوں کی بحفاظت رہائی کے بدلے ان کے خاندان سے مسلسل بھاری رقم کا مطالبہ کرتے رہے تاہم مقامی مشران کا کہنا ہے کہ کل ساوخ گھڑی کمرخیل کے مقام پر نامعلوم اغوا کاروں نے غیر مشروط طور پر مغویوں کو مشران کے حوالہ کردیا ہے۔
تاہم دوسری طرف آزاد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم اغوا کاروں نے مغویوں کو بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مغوی انجینئر عامر خٹک اور قبیلہ کوکی خیل سے تعلق رکھنے والے مزدور تیراہ میں حوالگی کے بعد اپنے گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب باڑہ کے سیاسی و سماجی شخصیات نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے ہوتے ہوئے دن دھاڑے اغوا گردی اور اس کے بدلے تاوان کی وصولی انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لہذا اعلی حکام اس بات کا سختی سے نوٹس لیکر تحقیقات کی جائے اور غفلت کے مرتکب انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
رزمک میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی دھماکے کا شکار، ایک شخص ہلاک
23/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
پاکستانی فضائی حدود میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی، سکیورٹی فورسز نے مار گرائے
23/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5245 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C