وادی نیلم میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا: فردوس عاشق اعوان
👁️ 150 بار دیکھا گیا
وادی نیلم میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا: فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ وادی نیلم میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا۔ معصوم بچوں ،خواتین پر کلسٹر بموں سے حملے کرکے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپنے پیغام میں کہناتھاکہ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتی ہے،انتہا پسند جماعت آر ایس ایس بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ کیے ہوئے ہے، بھارت کلسٹر بموں کے ذریعے تحریک کشمیر کو نہیں کچل سکتا،بھارت مقبوضہ وادی میں میڈیا اور انسانی حقوق تنظیموں کو نہیں جانے دے رہا۔
وادی نیلم میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا. معصوم بچوں ،خواتین پر کلسٹر بموں سے حملے کرکے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی گئی. پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتی ہے.
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان.#IndiaUsingClusterBombs pic.twitter.com/rV3Xr8KhdC— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 3, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کے دلوں میں اپنا مقدمہ ہار چکا ہے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانا موجودہ حکومت کا عزم ہے، کشمیریوں کے زخم پرانشاء اللہ مرہم رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ خطے میں امن مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا صدر ٹرمپ کو ثالثی پر آمادہ کرنا کشمیریوں کے بیانیے کی جیت ہے۔ پاکستانی قوم کا کشمیر پر دو ٹوک موقف ہے، جس کی ترجمانی وزیراعظم بھی کرچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 2 بچے زخمی
01/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C