واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
👁️ 448 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
واشنگٹن/تہران (ڈیلی اردو) عبوری امن معاہدے کے باوجود گزشتہ ویک اینڈ پر ایک دوسرے کے خلاف مسلح حملوں کے بعد امریکہ اور ایران کے مابین ایسی عسکری کارروائیاں روک دینے اور آپس میں تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی میں ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخطوں کے باوجود تہران اور واشنگٹن کی طرف سے ایک دوسرے کے عسکری اور اقتصادی اہداف کا نشانہ بنانے کا جو سلسلہ 27 اور 28 جون کو دیکھنے میں آیا، اس کے تناظر میں ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے اتوار 28 جون کو رات گئے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین ’ادلے کا بدلہ‘ نوعیت کے جن تازہ ترین مسلح حملوں کا تبادلہ ہوا، ان کے بعد ایسی عسکری کارروائیاں روک دینے اور تکنیکی سطح کے باہمی مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
اس امریکی اہلکار نے صحافیوں کو بتایا، ’’اب دوطرفہ مفاہمتی دستاویز میں شامل کردہ تمام نکات پر تکنیکی مذاکرات کی بحالی ایک طے شدہ بات ہے۔‘‘
ساتھ ہی اس اہلکار نے مزید کہا، ’’فریقین اب حملے روک دیں گے اور آبنائے ہرمز کے خطے اور اس کے ارد گرد کے سمندری علاقے میں تمام بحری جہاز اب آزادانہ نقل و حرکت کر سکیں گے۔‘‘
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیئس نے بتایا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے مذاکراتی نمائندوں کی آئندہ ملاقات منگل 30 جون کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہو گی۔
ایران جنگ کے دوران امریکہ اور ایران کے مابین اپریل سے فائر بندی پر عمل جاری ہے، لیکن دونوں کے مابین حملوں کے بار بار کے تبادلے کی وجہ سے تیل اور گیس کی عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبنائے ہرمز میں معمول کی کمرشل شپنگ بار بار خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
کل اتوار 28 جون کو امریکی فوج کی مرکزی کمان نے بتایا تھا کہ اس نے ’’تجارتی جہاز رانی کے خلاف ایران کے مسلسل جارحانہ اقدامات کے باعث‘‘ ایران میں نئے سرے سے 10 عسکری اہداف پر حملے کیے تھے۔
ان حملوں کے جواب میں ایران نے بھی خلیجی ریاستوں بحرین اور کویت میں امریکی عسکری مفادات کو راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C