واٹس ایپ نے شکایت کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا
👁️ 269 بار دیکھا گیا
واٹس ایپ نے شکایت کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا
سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن واٹس ایپ نے بزنس ورژن کے لیے کسٹمر سروس کا فیچر متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے ایک برس قبل کاروباری شخصیات کے لیے علیحدہ فیچرز کا حامل “بزنس ورژن” متعارف کرایا تھا جو بہت کامیاب رہا اب اس کے صارفین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
واٹس ایپ بزنس ورژن دراصل کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے تحت مارکٹینگ، آرڈر بکنگ وغیرہ بھی کی جاتی ہے۔
کمپنی نے ایک برس قبل بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین پر خرید و فروخت کے عوض فیس عائد کی جس کے تحت وہ جب مختلف چیزوں کے آرڈر، پاسز وغیر کی بکنگ کرتے ہیں تو انہیں 0.5 سے 0.9 سینٹ تک گارنٹی رقم سیکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں دینا پڑتی ہے۔
ابتدائی ایام میں واٹس ایپ نے بزنس ورژن صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا بعد میں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی اس کی سہولت فراہم کی گئی۔
واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے صارفین کو شکایت تھی کہ وہ اپنے مذکورہ آرڈر کی بکنگ کے بعد کمپنی سے چیٹ کے ذریعے ہی رابطہ کرتے ہیں جسے کمپنی نے اب دور کردیا۔
بزنس ورژن میں واٹس ایپ نے فوری جواب دینے اور کمپنی کے نمبر پر کال کرنے سمیت کسٹمر سروس فراہم کرنے کا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت گاہک اپنے آرڈر کی بکنگ کے بعد کمپنی سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی صارفین کو ایک اور فیچر کی سہولت دی گئی جس کے تحت اُن کا واٹس ایپ میسج فیس بک پیج کے انباکس میں بھی جائے گا۔
کمپنی ترجمان کے مطابق واٹس ایپ کسٹمر سروس کا فیچر ویب لاگ ان کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
پشاور: حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
16/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C