وزیراعظم عمران خان نالائقی چھپانے کیلئے نیب کو استعمال کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب
👁️ 124 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان نالائقی چھپانے کیلئے نیب کو استعمال کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (ڈیلی اردو) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپنی نالائقی چھپانے کے لئے نیب کو ریاستی دہشت گردی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب نے کل سے غیر قانونی اقدام شروع کررکھا ہے، شہباز شریف کی رہائش گاہ پر غیر قانونی طور پر دھاوا بولا گیا، یہ ریاستی دہشت گردی ہے، جب ریاستی دہشت گردی کا حکم وزیراعظم کی طرف سے ہو تو وہی ہوتا ہے جو ہورہا ہے، نالائق وزیراعظم کی کوئی کارکردگی نہیں، وہ اپنی نالائقی چھپانے کے لئے نیب کو ریاستی دہشت گردی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ اداروں کے ذریعے غنڈہ گردی کی جارہی ہے۔ شہباز گل اور فواد چوہدری نیب افسران کو احکامات دے رہے ہیں، یہ ہوتے کون ہیں؟۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ جب بھی حمزہ کو طلب کیا گیا وہ پیش ہوتے رہے، حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا غیر قانونی ہے، لاہور ہائی کورٹ کی روشنی میں نیب حمزہ شہباز کو گرفتار نہیں کرسکتی، نیب کے پاس وارنٹ عدالتی نہیں بلکہ اپنے کمپیوٹر سے بنا کر دکھایا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نےدعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس شہباز شریف کے خلاف ثبوت موجود ہیں، شہبازشریف کے کیس میں بھی ایک ثبوت پیش نہیں کیا گیا، اگر ٹھوس ثبوت ہیں تو پیش کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک قانون ہوتا تو علیمہ خان، جہانگیر ترین اور عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں خود بھی گرفتار ہوچکے ہوتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C