وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا
👁️ 167 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا
لاہور ( ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کی خواہشات کے مطابق تحقیقات کی جائیں، اگر جوڈیشل کمیشن بنانا پڑے تو غور کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات بھی کی۔
جس میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبے میں اتحادی حکومت کے معاملات اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کارکردگی سمیت سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کریں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی عندیہ دیدیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ فیملی کی بات سنی جائے، متاثرہ فیملی جوڈیشل کمیشن پر مطمئن یوتی ہے تو اس پر غور کیا جائے۔
جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل بروز سوموار کو متاثرین سے ملاقات کرکے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کی تحقیقات سے متعلق خواہش کے مطابق عمل کیا جائے۔ متاثرین اگر چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تو اس پر بھی غور کیا جائے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنا غیرمناسب ہے۔ وزارت پٹرولیم وگیس اس پر جواب دے کہ گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کیوں کیا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت بھی کی. وزیر اعظم کو پولیس اصلاحات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، وزیر اعظم سے صوبائی پارٹی رہنما بھی ملاقات کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C