وزیراعظم عمران خان کی نوازشریف سے مریم نواز کی ملاقات کرانے کی ہدایت
👁️ 158 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان کی نوازشریف سے مریم نواز کی ملاقات کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج نوازشریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کی اسپتال میں زیر علاج نوازشریف سے ملاقات کے لیےانتظامات کیے جائیں۔
خیال رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران مریم نواز نے والد سے ملاقات کی درخواست کی تھی اور اس دوران وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں تھیں۔ عدالت نے ان کی درخواست کو دائرہ اختیار میں نہ ہونے کے باعث رد کردیا تھا۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیلیفون کرکے نواز شریف کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ نواز شریف ان دنوں سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ اُن کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
05/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
کابل: شیعہ دینی مرکز خاتم النبیین طالبان کے گھیرے میں، طلبہ کے انخلا کا مطالبہ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
خارگ جزیرے کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا دعویٰ، 4 میزائل داغے جانے کی اطلاعات
05/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5076 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C