وزیراعظم کا دورہ امریکا: عمران خان کی امریکی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
👁️ 171 بار دیکھا گیا
وزیراعظم کا دورہ امریکا: عمران خان کی امریکی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورہ پر امریکا پہنچ گئے جہاں ان کا امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی قافلے میں واشنگٹن میں سفیر پاکستان کی رہائشگاہ پاکستان ہاؤس پہنچے جہاں وہ اپنے دورے کے دوران قیام کریں گے۔
پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا، نعرے لگائے اور بھنگڑے ڈال کر خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور مشیر خزانہ عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔
بعدازاں عمران خان کی ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے تاجر طاہر جاوید سے ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کی تعریف کی گئی۔
ٹرمپ انتظامیہ نے عمران خان کے دورہ امریکا کو دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کا موقع قرار دیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دورہ تعاون اور پائیدار شراکت داری کو مستحکم بنانے کا ایک موقع ہے، امریکا پاکستان کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہے کہ تعلقات کی بہتری کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کیلئے کمرشل فلائٹ سے براستہ دوحا واشنگٹن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
قطر ائیرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر الباکر نے وزیراعظم عمران خان سے دوحا ائیرپورٹ پر ملاقات کی۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا امریکا کا سرکاری دورہ آج سے شروع ہوگا۔
شیڈول کے مطابق وزیراعظم آج عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی کریں گے۔
وزیراعظم کی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش
وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید اور جاوید انور نے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورت حال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت سرمایہ کاری کی دلچسپی کے دوسرے اہم شعبوں کی نشاندہی کی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پیشکش کی کہ وہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو اہم جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ زمینی روابط کا حامل ملک ہے۔
22 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچیں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہاؤس کا دورہ کرائیں گے۔
اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی، عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل سے ملاقات کریں گے اور امریکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ بعدازاں وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
23 جولائی کو ہی وزیراعظم عمران خان ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے ساتھ ان کا دورہ امریکا مکمل ہو جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C