وزیراعظم کا شیعہ جامع مسجد کا دورہ، عون عباس کیلئے ایک کروڑ اور تمغہ کا اعلان
👁️ 305 بار دیکھا گیا
وزیراعظم کا شیعہ جامع مسجد کا دورہ، عون عباس کیلئے ایک کروڑ اور تمغہ کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں شیعہ جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ (امام بارگاہ) کا دورہ کیا، جہاں 6 فروری کو نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں درجنوں نمازی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ اس حملے میں کم از کم 36 افراد ہلاک جبکہ 168 زخمی ہوئے تھے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم نے حملے میں ہلاک ہونے والے نوجوان عون عباس کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے امداد اور 14 اگست کو سرکاری تمغہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق عون عباس نے خودکش حملہ آور کو اُس وقت دبوچ لیا جب وہ ہال کے دروازے سے اندر داخل ہو رہا تھا، جس کے بعد حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعے میں عون عباس بھی دیگر نمازیوں کے ہمراہ ہلاک ہو گئے تھے۔
بیان کے مطابق، حملے میں ہلاک ہونے والے دیگر افراد کے اہلِ خانہ کو پچاس، پچاس لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو تیس لاکھ روپے جبکہ دیگر زخمیوں کو دس لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔
اس حملے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26295 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15544 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9138 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5172 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C