وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ
👁️ 181 بار دیکھا گیا
وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ حاجیوں کیلئے امیگریشن کو آسان بنائیں اور سعودی عرب میں کام کرنے والے مزدوروں اور پاکستانی قیدیوں کے معاملے کو دیکھیں۔
وزیر اعظم ہاﺅس میں معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے 2 درخواستیں کیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ ساری زندگی ایک ایک پیسہ اکٹھا کرتے ہیں تاکہ وہ حج کیلئے جاسکیں، میری آپ سے درخواست ہے کہ ان کیلئے امیگریشن کا معاملہ آسان بنائیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے سامنے پاکستانی مزدوروں اور قیدیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ وزیر اعظم نے کہا اس وقت سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی مزدور کام کر ہے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو میرے دل کے انتہائی قریب ہیں۔ یہ لوگ اپنی فیملی کو چھوڑ کر ان کا پیٹ بھرنے کیلئے گھر سے دور سخت محنت کر رہے ہیں۔ اس وقت انہی مزدوروں میں سے 3 ہزار سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔ یہ غریب لوگ ہیں اور ہمارے لیے بہت خاص لوگ ہیں، ان کے معاملے پر آپ سے خصوصی درخواست کرتے ہیں کہ انہیں اپنے لوگوں کی طرح دیکھیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانیوں کو معاملہ اٹھائے جانے پر سعودی ولی عہد نے انتہائی مثبت جواب دیا اور عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ’ آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں، اس معاملے میں جو بھی کرسکے وہ کریں گے‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C