ٹانک : کوٹ گلان میں سکول کی عمارت پھر نشانہ، بچوں کا آخری کمرہ بھی تباہ
👁️ 54 بار دیکھا گیا
ٹانک : کوٹ گلان میں سکول کی عمارت پھر نشانہ، بچوں کا آخری کمرہ بھی تباہ
ٹانک(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ گلان میں سرکاری پرائمری سکول ایک بار پھر دھماکے کی زد میں آگیا، رات کے وقت کیے گئے مبینہ حملے میں عمارت کا وہ واحد کمرہ بھی تباہ ہوگیا جو پہلے حملے کے بعد تدریسی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے وقت سکول بند ہونے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ کے دوران تعلیمی ادارے کو دوسری مرتبہ نقصان پہنچایا گیا ہے۔ 14 اپریل کو ہونے والے پہلے دھماکے میں سکول کے ایک کلاس روم اور چار دیواری کو نقصان پہنچا تھا، جبکہ عمارت کے دیگر حصے بھی متاثر ہوئے تھے۔
پہلے واقعے کے بعد سکول میں صرف ایک کمرہ ایسا رہ گیا تھا جہاں اساتذہ بچوں کو پڑھا رہے تھے، تاہم حالیہ دھماکے نے وہ سہولت بھی ختم کردی۔ سکول کی عمارت مکمل طور پر ناقابلِ استعمال ہونے سے علاقے کے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مقامی افراد نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کو دوبارہ تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C