19/May/2026

ٹانک اور لکی مروت: گولیوں سے چھلنی 3 لاشیں برآمد، اسکول پر حملہ

👁️ 369 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک اور لکی مروت: گولیوں سے چھلنی 3 لاشیں برآمد، اسکول پر حملہ

ٹانک اور لکی مروت: گولیوں سے چھلنی 3 لاشیں برآمد، اسکول پر حملہ

ٹانک/لکی مروت (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور لکی مروت میں دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب لکی مروت میں نامعلوم دہشت گردوں نے گرلز پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا۔

 

ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کی حدود شیخ اتار خوڑہ سے گولیوں سے چھلنی ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

 

پولیس کے مطابق لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

دوسری جانب ضلع ٹانک کے وزیرآباد بازار گومل اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ مقتول کی شناخت صلاح الدین قوم بیٹنی سکنہ منزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ 

 

پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

ادھر ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کے گنڈی چوک سے بھی ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے جسے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

دریں اثنا لکی مروت کے علاقے شادی خیل بیٹنی میں نامعلوم دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ 

 

پولیس کے مطابق گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 12 بجے ہونے والے دھماکے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم عمارت مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچ گئی۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال لکی مروت میں اسکولوں کو نشانہ بنانے کا یہ دسواں واقعہ ہے۔

 

پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C