16/November/2022

ٹانک میں دھماکا، امن کمیٹی کے چار افراد زخمی

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک میں دھماکا، امن کمیٹی کے چار افراد زخمی

ٹانک میں دھماکا، امن کمیٹی کے چار افراد زخمی

ڈی آئی خان (س و ح ز) ضلع ٹانک میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے امن کمیٹی پر ٹانک وانا روڈ نزد کوٹ خدک کے مقام پر بم دھماکے سے حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

ٹانک میں رات گئے تھانہ گومل ایریا کی حدود میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تھانہ گومل میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور عوام گھروں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C